والدین کے لیے ایک رہنما پیدائش تا پانچ سال

بچپن کی عام بیماریاں اور فلاح و بہبود

والدین کے لیے ایک رہنما پیدائش تا پانچ سال
بچپن کی عام بیماریاں اور فلاح و بہبود

آپ کا خیرمقدم ہے

یہ ذریعہ NHS انفیلڈ کلینکل کمیشننگ گروپ کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ہدایت نامہ پیدائش کے وقت سے (اور اس کے بعد) بچوں کے والدین/نگہداران کے لئے معاون معلومات پر مشتمل ہے۔ ہر ماں باپ یا نگہدار یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اپنے بڑھتے ہوئے بچہ کے لئے ایسا کیا کریں جو سب سے بہتر ہو اور انہیں زندگی میں بہترین آغاز فراہم کریں۔ آپ اس ہدایت نامہ کا استعمال یہ جاننے میں اپنی مدد کے لئے کر سکتے ہیں کہ جب آپ کا چھوٹا بچہ/ بڑا بچہ بیمار ہو تو کیا کریں۔ سیکھیں کہ گھر پر اپنے بچہ کی دیکھ بھال کس طرح کریں، طبی نگہداشت سے متعلق کسی پیشہ ور فرد سے کب صلاح لیں اور ایمرجنسی خدمات سے کب رابطہ کریں۔

ایسے زیادہ تر مسائل جن سے آپ کا سامنا ہوگا بس نشو و نما پانے کا ایک روز مرہ حصہ ہیں، جن کا علاج اکثر آپ کی دایہ یا معائنہ کار صحت سے بات کرکے کیا جا سکتا ہے۔ تقریبا تمام چھوٹے بچوں، چلنا پھرنا سیکھنے والے بچوں اور بڑے بچوں کو چکن پوکس، زکام، گلے میں تکلیف اور کان کے انفیکشن جیسی بچپن کی عام بیماریاں ہوں گیں۔ جب کہ یہ بہت اچھے نہیں ہوتے تاہم کبھی کبھی A&E جانے کے بجائے آپ کے صحت نگہداشت سے متعلق پیشہ ور فرد کے تعاون سے گھر پر بآسانی ان کا علاج کیا جاتا ہے۔

اگر آپ فکرمند ہیں تو مزید صلاح حاصل کریں – اپنے وجدان پر بھروسہ کریں۔

www.enfieldccg.nhs.uk

PDF version